افغانستان: صوبہ فراہ میں تازہ حملہ،8 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں طالبان نے ايک تازہ حملے ميں 8پوليس  اہلکاروں  کو ہلاک جبکہ تين  کو زخمی کر ديا

1083277
افغانستان: صوبہ فراہ میں تازہ حملہ،8 پولیس اہلکار ہلاک

افغانستان کے مغربی صوبہ فراہ میں طالبان نے ايک تازہ حملے ميں 8پوليس  اہلکاروں  کو ہلاک جبکہ تين  کو زخمی کر ديا۔

صوبائی کونسل کے رکن داد  الاللہ قانی کے بقول، جنگجوؤں نے صوبائی دارالحکومت کے نواح ميں دو مختلف چيک پوائنٹس پر گزشتہ  درميانی شب حملہ کيا۔

قبل ازيں پير کی شب بھی طالبان نے فراہ صوبے میں ہی ميں ايک حملے ميں افغان حفاظتی  دستے  کے 20 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد کو اغواء کر ليا تھا۔

 حاليہ دنوں ميں افغان طالبان نے ملکی  دستوں  کے خلاف حملوں ميں  اضافہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں