انڈونیشیا: گرنے والےطیارے کا بلیک بکس مل گیا ،حکام مشاہدے میں مصروف

لائن ایئر کی پرواز  جے ٹی 610   کا بلیک بکس  کارا وانگ کے کھلے سمندر     میں 30 میٹر کی گہرائی  سے برآمد کیا گیا  جسے اب   متعلقہ  حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے

1079255
انڈونیشیا: گرنے والےطیارے کا بلیک بکس مل گیا ،حکام مشاہدے میں مصروف

انڈونیشیا    میں  پرواز  کرنے کے چندہی لمحوں بعد  سمندر میں گرنے والے   مسافر طیارے کا بلیک بکس  حاصل کر لیا گیا ہے ۔

 خبر کے مطابق ،لائن ایئر کی پرواز  جے ٹی 610   کا بلیک بکس  کارا وانگ کے کھلے سمندر     میں 30 میٹر کی گہرائی  سے برآمد کیا گیا  جسے اب   متعلقہ  حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔

 یاد رہے کہ بوئنگ 737 میکس قسم کا یہ طیارہ  گزشتہ پیر کے روز دارالحکومت جکارتہ سے پرواز کے  13 منٹ بعد ہی  ریڈار سے غائب ہو گیا تھا  جس میں 181 مسافر اور عملے کے 8 ارکان  سوار تھے ۔

  جائے  حادثہ      پرگزشتہ روز  32 میٹر کی گہرائی میں  طیارے    کا  22 میٹر طویل ایک حصہ  بھی برآمد کیا گیا ہے  جس    کا مشاہدہ کیا جا رہا ہے ۔



متعللقہ خبریں