افغانستان، اعلی حکام کے سوار ہونے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ

ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے انار درہ سے پرواز کے کچھ ہی مدت بعد نا مساعد موسمی حالات کے باعث گر گیا

1078672
افغانستان، اعلی حکام کے سوار ہونے والے ہیلی کاپٹر کو حادثہ

افغان صوبے فرح میں اعلی سطحی حکام کے سوار ہونے والا ایک فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا جس سے 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

دفتر ِ گورنر فرح کے ترجمان ناصر مہدی کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر پہاڑی علاقے انار درہ سے پرواز کے کچھ ہی مدت بعد نا مساعد موسمی حالات کے باعث گر گیا، جس دوران اس پر سوار20 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ ہرات کو  جانے کی کوشش میں ہونے والے ہیلی کاپٹر  پر افغانستان کے مغربی علاقہ جات کے ڈپٹی کمانڈر اور فرح ضلعی اسمبلی کے اسپیکر  بھی سوار تھے۔

 



متعللقہ خبریں