افغانستان: راکٹ اور بم حملہ

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کے جنوبی شہر ہلمند کا دورہ کیا اور اس دوران شہر میں راکٹ اور بم حملہ کیا گیا

1077183
افغانستان: راکٹ اور بم حملہ

افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ملک کے جنوبی شہر ہلمند کا دورہ کیا اور اس دوران شہر میں راکٹ اور بم حملہ کیا گیا۔

ہلمند پولیس کے ترجمان عبدالسلام افغان نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملوں میں صدر غنی اور ان کے وفد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

عینی شاہدوں کے مطابق 3 راکٹ فائر کئے گئے  جن میں سے ایک صدر غنی کے قیام کے ہوٹل کے قریب گرا۔

سکیورٹی حکام کے مطابق راکٹ حملے کے بعد شہر کے مرکز میں ایک دھماکہ بھی ہوا۔

حملوں کی ذمہ داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔



متعللقہ خبریں