افغانستان میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

افغانستان میں امن و استحکام کے قیام  کی کوششوں پر کاری ضرب لگانے کا مقصد ہونے والے اس مذموم حملے کی ترکی شدید مذمت کرتا ہے

1071697
افغانستان میں دہشت گرد حملے پر ترکی کی شدید مذمت

ترکی نے افغان صوبے قندھار میں اعلی سطحی سلامتی اجلاس پر حملے کی مذمت کی ہے۔

دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ قندھار کے  دفتر گورنر میں  ملکی سلامتی کے حوالے سے منعقدہ ایک اجلاس کے  دوران حملے میں قندھار ڈی ایس پی  اور خفیہ سروس کے چیف سمیت  بھاری تعداد میں انسانوں کی ہلاکت پر ہمیں دلی صدمہ پہنچا ہے۔

اعلامیہ  میں کہا گیا ہے کہ "افغانستان میں امن و استحکام کے قیام  کی کوششوں پر کاری ضرب لگانے کا مقصد ہونے والے اس مذموم حملے کی ترکی شدید مذمت کرتا ہے، اس دوران  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی مغفرت اور  زخمیوں کی فی الفور شفایابی کا دعا گو ہے۔"

یاد رہے کہ اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے اپنے سر لی تھی۔

 

 



متعللقہ خبریں