افغانستان: طالبان کا نیٹو قافلے پر خود کش حملہ،2 افراد ہلاک

افغانستان میں بگرام کے قریب واقع  نیٹو  قافلے پر خود کش حملہ  کیا گیا جس میں دو شہری ہلاک اور 3 نیٹو فوجی زخمی ہو گئے

1071036
افغانستان:  طالبان کا نیٹو قافلے پر خود کش حملہ،2 افراد ہلاک

افغانستان میں بگرام کے قریب واقع  نیٹو  قافلے پر خود کش حملہ  کیا گیا ۔

 اس حملے میں 2  شہری ہلاک ہو گئے۔

 پروان  محکمہ پولیس کے سربراہ  محفوظ  ولی زادہ   نے  بتایا ہے کہ  ایک خود کش بمبار  نے   خود پر نصب  بم دھماکے سے اڑا دیا ۔

 اس حملے میں  دو عام شہری ہلاک اور  نیٹو کے 3 فوجی زخمی ہو ئے جس کی ذمے داری  طالبان  نے قبول کرلی ہے۔

 اس واقعے  سے متعلق نیٹو نے کوئی بیان  جاری نہیں کیا  جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ اس حملے میں   متعدد امریکی فوجی ہلاک  ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں