افغانستان کے صوبے قندھار میں خود کش دھماکے میں گورنر زلمی اور جنرل مومن جاں بحق

افغان میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر قندھار اور جنرل مومن کے ہمراہ آئی جی پولیس قندھار جنرل عبدالرزاق بھی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے گورنر ہاؤس میں داخل ہوئے تھے

1071527
افغانستان کے صوبے قندھار میں خود کش دھماکے میں گورنر زلمی اور جنرل مومن جاں بحق

افغان صوبے قندھار کے گورنر ہاؤس میں ہونے والے خود کش دھماکے میں گورنر زلمی اور جنرل مومن جاں بحق ہوگئے ہیں۔

افغان میڈیا ذرائع کے مطابق گورنر قندھار اور جنرل مومن کے ہمراہ آئی جی پولیس قندھار جنرل عبدالرزاق بھی اس حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد فائرنگ کرتے ہوئے گورنر ہاؤس میں داخل ہوئے تھے، سیکیورٹی فورسز نے گورنر ہاؤس کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

ریسیکیو اداروں کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں خود کش دھماکے کے نتیجے میں اب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد9تک پہنچ چکی ہے ، 65 زخمی ہیں جبکہ سرکاری حکام نے مزید ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

افغان محکمہ صحت کے ڈائریکٹر نے خدشہ ظاہر کیا ہلاکتوں میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں انتہائی نگہداشست وارڈ میں رکھا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان نے گورنر کمپاؤنڈ میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔



متعللقہ خبریں