افغانستان میں طالبان کا حملہ ،انتخابی امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک

افغان حکام کے مطابق ،جنوبی صوبے ہلمند میں ہوئے ایک بم دھماکے میں انتخابی امیدوار عبدالجبار قہرامان سمیت  3 افراد  ہلاک اور 7 زخمی  ہو گئے ہیں

1070322
افغانستان میں طالبان کا حملہ ،انتخابی امیدوار سمیت 3 افراد ہلاک

افغان حکام کے مطابق ،جنوبی صوبے ہلمند میں ہوئے ایک بم دھماکے میں انتخابی امیدوار عبدالجبار قہرامان سمیت  3 افراد  ہلاک اور 7 زخمی  ہو گئے ہیں۔

بم دھماکے کی ذمے داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

 دوسری جانب افغان طالبان نے اساتذہ اور طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ انتخابی عمل کا حصہ بننے سے اجتناب کریں۔

 انہوں نے اسکولوں کی انتظامیہ سے بھی کہا ہے کہ وہ اپنے اسکولوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کرنے سے انکار کر دیں۔

طالبان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ  رائے دہی  کے وقت پولنگ اسٹیشن  بننے والے اسکولوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

 واضح رہے کہ طالبان افغانستان میں انتخابات کے انعقاد کو ناکام بنانا چاہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں