انڈونیشیا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے 27 افراد ہلاک

سماٹرا میں شدید بارشوں  کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے 27 افراد ہلاک ہو گئے

1069411
انڈونیشیا: سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے 27 افراد ہلاک

انڈونیشیا کے جزیرے سماٹرا میں شدید بارشوں  کے نتیجے میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ  کی وجہ سے 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

علاقائی پولیس ڈائریکٹر اِرسان سینوحاجی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 3 روز قبل آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ کر 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں  جبکہ 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں کی اکثریت علاقے کے اسکول میں زیر تعلیم بچوں پر مشتمل ہے۔

صوبہ آچے میں بھی شدید بارشوں نے تقریباً 3 ہزار 500 افراد متاثر ہوئے ہیں۔

دوسری طرف مقامی ذرائع ابلاغ  کے مطابق ملک کے جنوبی جزیرے سمباوا میں واقع سانگے آنگ آپی آتش فشاں نے بھی  راکھ اگلنا شروع کر دی ہے  جو 2.2 کلو میٹر بلندی تک  پہنچ رہی ہے۔

حکام کے مطابق آتش فشاں  کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے اور الارم کی کیفیت  کے دوسرے درجے پر  ہونے کا تعین کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سانگے آنگ آپی آتش فشاں اس وقت تک سب سے آخر میں 2014 میں متحرک ہوا تھا اور اس کی اُگلی ہوئی راکھ کے 3 ہزار کلو میٹر کے فاصلے تک جانے کی وجہ سے علاقے سے کثیر تعداد میں  رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں