افغانستان:طالبان نے چیک پوسٹوں پردھاوا بول دیا ،20 حفاظتی اہلکار ہلاک

طالبان عسکریت پسندوں نے شمالی افغان صوبے سمنگان میں متعدد حملے کر کے بیس  حفاظتی اہلکار ہلاک کر دیے

1069531
افغانستان:طالبان نے چیک پوسٹوں پردھاوا بول دیا ،20 حفاظتی اہلکار ہلاک

طالبان عسکریت پسندوں نے شمالی افغان صوبے سمنگان میں متعدد حملے کر کے بیس  حفاظتی اہلکار ہلاک کر دیے۔

 حکام کے مطابق ،عسکریت پسندوں نے نصف شب کے وقت کیے گئے مختلف حملوں کے دوران کئی چیک پوسٹوں کو بھی تباہ کر دیا ۔

 سمنگان کی صوبائی کونسل کے دو اراکین نے بتایا کہ ان حملوں میں صوبائی خفیہ  پولیس  کا سربراہ بھی ہلاک ہو گیا ہے۔

 طالبان کے حملے کے دوران کئی پولیس اہلکار فرار بھی ہو گئے جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔

ان حملوں کے بعد طالبان  5 گاڑیوں کے علاوہ خوراک سے بھرا ہوا ایک ٹرک بھی اپنے ساتھ لے گئے۔



متعللقہ خبریں