افغانستان: طالبان کا حملہ پولیس ڈائریکٹر اور 6 گارڈ ہلاک

تحصیل سعید آباد میں طالبان کے حملے کے نتیجے میں تحصیل کے پولیس ڈائریکٹر اور ان کے محافظ دستے کے 6 گارڈ ہلاک ہو گئے

1063912
افغانستان: طالبان کا حملہ پولیس ڈائریکٹر اور 6 گارڈ ہلاک

افغانستان کے صوبے میدان واردک کی تحصیل سعید آباد میں طالبان کے حملے کے نتیجے میں تحصیل کے پولیس ڈائریکٹر اور ان کے محافظ دستے کے 6 گارڈ ہلاک ہو گئے ہیں۔

میدان واردک کے گورنر دفتر کے ترجمان عبدالرحمٰن مینگل کے مطابق طالبان  نے تحصیل  کے مرکز  پر چاروں طرف سے  حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں پولیس ڈائریکٹر اور ان کے حفاظتی دستے کے 6 گارڈ ہلاک  اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان  میں تحصیل کے مرکز کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوی کیا گیا ہے۔  



متعللقہ خبریں