سابق جنوبی کوریائی صدر پر بدعنوانی کے الزامات ثابت،15 سال کےلیےاندر

جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سابق صدر لی میون بک کو  بدعنوانی  الزامات ثابت ہونے پر پندرہ سال کی سزائے قید سنائی ہے

1062997
سابق جنوبی کوریائی صدر پر بدعنوانی کے الزامات ثابت،15 سال کےلیےاندر

جنوبی کوریا کی ایک عدالت نے سابق صدر لی میون بک کو  بدعنوانی  الزامات ثابت ہونے پر پندرہ سال کی سزائے قید سنائی ہے۔

 سابق صدر کو رشوت وصول کرنے کے علاوہ ملکی خزانے میں خرد برد کرنے سمیت چند اور الزامات کا سامنا تھا۔

 لی میون بک نے عدالت میں ان الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے۔

عدالتی فیصلے کے بعد انہیں  عدالت عالیہ  میں نظرثانی کی اپیل دائر کرنے کے لیے ایک ہفتے کی مہلت  دی گئی ہے ۔

 سابق صدر کو رواں  سال  مارچ میں  بد عنوانی الزامات کے تحت حراست میں لیا گیا تھا۔

لی میون بک سن 2008 سے سن 2013 تک جنوبی کوریا کے صدر رہے تھے۔

 



متعللقہ خبریں