ٹرامی طوفان : جاپان میں زندگی مفلوج ہو گئی،4 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

جاپان ساحلوں سے ٹکرانے والے طوفان سے 4افراد ہلاک اور200 افراد زخمی ہوگئے جبکہ کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں اور نظام زندگی بھی درہم برہم ہے

1060732
ٹرامی طوفان : جاپان میں زندگی مفلوج ہو گئی،4 افراد ہلاک سینکڑوں زخمی

جاپان میں آنے والے سمندری طوفان سے تباہی   مچ  گئی ہے ۔

خبر کے مطابق ، اس طوفان سے 4افراد ہلاک اور200 افراد زخمی ہوگئے جبکہ طوفان کے باعث کئی پروازیں منسوخ ہوگئیں اور نظام زندگی بھی درہم برہم ہے۔

بتایا گیا ہے کہ " ٹرامی" نامی سمندری طوفان نے جاپان کےجنوبی حصوں میں تباہی مچانے کے بعداب جاپانی ساحلوں کا رخ کیا ہے جبکہ طوفان کے باعث ٹرین سروس بھی بری طرح متاثر ہوئی۔

حکام  کا کہنا ہے کہ  عوام   کی مدد  کرنے اور ہر ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کیے جارہے ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔



متعللقہ خبریں