انڈونیشیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 384 ہو گئی

انڈونیشیا میں آنے والے طاقتور زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 384 تک پہنچ گئی ہے جبکہ حکام نے اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے

1058992
انڈونیشیا:زلزلے سے ہلاک شدگان کی تعداد 384 ہو گئی

انڈونیشیا میں آنے والے طاقتور زلزلے اور سونامی کی وجہ سے ہلاکتوں کی تعداد 384 تک پہنچ گئی ہے جبکہ حکام نے اس میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

 ہسپتالوں میں سینکڑوں زخمیوں کو لایا گیا ہے جبکہ ڈاکٹروں کی کمی ہے۔

حکام نے بتایا کہ گزشتہ  روز  آنے والے زلزلے اور سونامی نے انڈونیشیا کے دو مرکزی شہروں میں تباہی مچا دی ہے۔

 تازہ اطلاعات کے مطابق ان دو شہروں میں کم از کم تین 384 افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

7,7 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی لہریں پانچ فٹ تک اٹھیں، جس کی وجہ سے ساڑھے تین لاکھ آبادی والے شہر پالو میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

طبی ذرائع نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

صوبہ سولاویسی کے شہر پالو میں ہسپتال زخمیوں سے بھر چکے ہیں جبکہ وہاں ڈاکٹروں کی کمی ہے۔

 متاثرہ علاقوں میں سڑکوں کے ساتھ ساتھ مواصلات کا نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے جبکہ ان علاقوں میں لوگوں تک رسائی حاصل کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

 

اقوام متحدہ کے ایک ترجمان کے مطابق وہ انڈونیشی حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں  اور کسی بھی ہنگامی مدد کے لیے تیار ہیں۔

 



متعللقہ خبریں