بھارت کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش، جموں و کشمیر ، ہریانہ اور اتراکھنڈ علاقوں میں بارش کا سلسلہ 29ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے

1056342
بھارت کے شمالی علاقوں میں شدید بارشوں کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک

بھارت  کے شمال میں شدید بارشوں کی وجہ سے  اب تک تقریباً25افراد ہلاک ہوگئے۔ہماچل پردیش میں 8،جموں کشمیر میں 7،پنجاب میں 6اور ہریانہ میں 4افراد لقمہ اجل بن گئےجبکہ 1600سے زائد سیلابی ریلے ، تفریحی مقامات اوربارش کے پانی میں پھنس  گئے ۔

ہندوستانی فضائیہ کے اہلکاروں نے ہیلی کاپٹر کی مدد سے 19افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ دیگر کو سیلاب سے نکال کر محفوظ مقامات پر پہنچانے کی کارروائی جاری ہے۔ گزشتہ روز شمال مغربی  علاقے میں 454فیصد زیادہ بارش ہوئی۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ہماچل پردیش، جموں و کشمیر ، ہریانہ اور اتراکھنڈ علاقوں میں بارش کا سلسلہ 29ستمبر تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کا کہنا ہے کہ گجرات اور مغربی بنگال میں تیز ہوائیں چلنے سے اوڈیشہ میں سائیکلو ن آیا ۔ ہریانہ کے بالائی علاقوں میں ہوا کا دبائو کم ہونے کی وجہ سے شدید بارش ہورہی ہے۔ پنجاب میں گزشتہ روز کپور تھلہ میں 6مکانات کی چھتیں منہدم ہوگئیں جس میں 2بچوں سمیت 3افراد کی موت ہوگئی



متعللقہ خبریں