"منگ کھوٹ "فلپائن میں 81 افراد کی جان لے گیا

شدید سمندری طوفان "منگ کھوٹ" کی زد میں آ کر فلپائن میں کم از کم 81 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

1052547
"منگ کھوٹ "فلپائن میں 81 افراد کی جان لے گیا

 شدید سمندری طوفان "منگ کھوٹ" کی زد میں آ کر فلپائن میں کم از کم 81 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ سپر طوفان "  منگ کھوٹ" گزشتہ  ہفتہ کی شب 200 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے اس جنوب مشرقی ایشیائی ملک سے ٹکرایا تھا ۔

 فلپائن میں اس قدرتی آفت کی تباہی کے بعد امدادی کارروائیاں جاری  ہیں۔

 بتایا گیا ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے ملک کے شمالی حصوں میں ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونا پڑا۔

 ایک بیان کے مطابق تقریباً پچاس لاکھ افراد اس طوفان سے متاثر ہوئے ہیں۔

 منگ کھوٹ نے  سن 2013 میں آنے والے ملکی تاریخ  کے  شدید ترین سمندری طوفان "ہیان" کی یاد تازہ کر دی جس میں7 ہزار لوگ ہلاک ہوئے تھےتاہم، اب کی بار نقل مکانی اور بچاؤ کی کارروائیوں میں بہتری آنے کے سبب سکول بند کر دیے گئے، آمد و رفت معطل تھی اور فوج کو چوکس رکھا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں