جموں کشمیر میں پولیس نے 5 حریت پسند مار ڈالے

قازی گنڈ علاقے  کے جوار کا محاصرہ کرنے والی سیکورٹی قوتوں اور حریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا

1050118
جموں کشمیر میں پولیس نے 5 حریت پسند مار ڈالے

جموں کشمیر میں  بھارتی پولیس کی  کاروائی میں 5 حریت پسند ہلاک  ہو گئے۔

پولیس  حکام کا کہنا ہے کہ ایک مخبری پر قازی گنڈ علاقے  کے جوار کا محاصرہ کرنے والی سیکورٹی قوتوں اور حریت پسندوں کے درمیان تصادم ہوا۔

اس دوران  پولیس کی فائرنگ سے  5 حریت پسند ہلاک ہو گئے ، جس  کے بعد لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے احتجاجی جلوس نکالے۔

بتایا گیا ہے کہ پولیس نے آنسو گیس کے شیلز اور بنٹوں کے ساتھ ہجوم کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس دوران کم ازکم 6 افراد زخمی ہو گئے۔

 

 

 



متعللقہ خبریں