بھارت اور امریکا کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط

تفصیلات کے مطابق  بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کایہ پہلا دورہ بھارت ہےامیدہےامریکابھارتی مفادکےخلاف نہیں چلےگا

1044671
بھارت اور امریکا کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط

امریکا اور بھارت کے درمیان اہم فوجی معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں جس کے تحت بھارت امریکا سے حساس دفاعی ٹیکنالوجی کی خریداری کرسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق  بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ کایہ پہلا دورہ بھارت ہےامیدہےامریکابھارتی مفادکےخلاف نہیں چلےگا۔

سشما سوراجنے مزید کہاکہ امریکااوربھارت کادہشتگردی کےخلاف جنگ میں تعاون پراتفاق ہوا ہے اورساتھ ہی جنوبی ایشیاکےموجودہ حالات پربھی تفصیلی گفتگوہوئی ہے ۔سشماسوراج نے کہاکہ سرحدی دہشتگردی روکنےکےلیےدونوں ممالک کانقطہ نظرایک ہے۔

خیا ل رہے کہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو پاکستان کا دورہ مکمل کرکے وفد کے ہمراہ بھارت پہنچےجہاں انہوں نے بھارتی ہم منصبوں سے ملاقات کی۔

جیمس میٹس اور نرملا ستھارامان نے اہم فوجی معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت بھارت امریکی حساس دفاعی ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرسکے گا۔ اس موقع پر بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کا کہنا تھا کہ سرحدی دہشتگردی روکنے کے لیے دونوں ممالک کا ایک نظریہ ہے، امریکا نے نیوکلیئرسپلائی گروپ میں بھارت کی شمولیت کیلیے کام کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔



متعللقہ خبریں