بھارت: 5 ماہ میں 406 افراد ٹرین سے گر کر ہلاک

بھارت میں 5 ماہ کے عرصے میں 406 افراد دروازوں سے لٹک کر سفر کرنے کی وجہ سے ٹرین سے گر کر ہلاک ہو گئے

1041810
بھارت: 5 ماہ میں 406 افراد ٹرین سے گر کر ہلاک

بھارت میں 5 ماہ کے عرصے میں 406 افراد دروازوں سے لٹک کر سفر کرنے کی وجہ سے ٹرین سے گر کر ہلاک ہو چکے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کی خبر کے مطابق محکمہ ریلوے  کے افسر نکت کاوشک نے کہا ہے کہ رواں سال کے دوران ٹرینوں سے گر کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد گذشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ ہو گئی ہے۔

کاوشک نے کہا ہے کہ رواں سال  میں ماہِ جنوری سے لے کر ماہِ جون تک 406 افراد ٹرین سے گر کر ہلاک جبکہ 871 شدید زخمی ہو چکے ہیں۔

گذشتہ سال ٹرین سے گر کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد کے  360 ہونے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ حادثات ٹرینوں کے ضرورت سے زیادہ بھرے ہوئے ہونے کی وجہ سے پیش آتے ہیں۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے ٹرین کے دروازوں سے لٹک کر سفر کرنا ممنوع ہے اور رواں سال میں 5 ہزار 105 مسافروں کو دروازوں سے لٹکنے کی وجہ سے جرمانہ کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں