افغانستان:خفیہ ایجنسی کے تربیتی مرکز پر طالبان کا حملہ

افغان طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع ایک خفیہ ایجنسی  کے  تربیتی  مرکز  پر حملہ کیا ہے جس کے بعد جنگجوؤں اور حفاظتی اہلکاروں  کے مابین لڑائی کا سلسلہ جاری ہے

1033543
افغانستان:خفیہ ایجنسی کے تربیتی مرکز پر طالبان کا حملہ

افغان طالبان نے دارالحکومت کابل میں واقع ایک خفیہ ایجنسی  کے  تربیتی  مرکز  پر حملہ کیا ہے۔

کابل پولیس کے ترجمان کے مطابق ، اس تازہ حملے کے بعد جنگجوؤں اور حفاظتی اہلکاروں  کے مابین لڑائی کا سلسلہ جاری ہے۔

 بتایا گیا ہے کہ طالبان نے اس تربیتی  مرکز کے قریب زیر تعمیر عمارتوں میں مورچے بنا لیے ہیں۔

 یاد رہے کہ افغانستان میں گزشتہ دنوں کے دوران جنگجوؤں کے متعدد حملوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک  ہو  چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں