بھارت کا 71 واں یوم آزادی، مودی سرکار نے اہم منصوبوں کا اعلان کردیا

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نےلال قلعے میں منعقدہ یوم آزادی کی خصوصی تقریب میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرنے کے علاوہ اگلے  سالوں  کی ترجیحات کو پیش کیا

1032690
بھارت کا 71 واں یوم آزادی، مودی سرکار نے اہم منصوبوں کا اعلان کردیا

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی نے ملکی یوم آزادی کے موقع پر اعلان کیا ہے کہ سن 2022 تک انسان بردار خلائی مشن روانہ کیا جائے گا۔

لال قلعے میں منعقدہ یوم آزادی کی خصوصی تقریب میں مودی نے اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرنے کے علاوہ اگلے  سالوں  کی ترجیحات کو پیش کیا۔

 مودی نے اس موقع پر دنیا کا سب سے بڑا ہیلتھ کیئر پروگرام شروع کرنے کا بھی اعلان کیا۔ بھارتی وزیراعظم کے مطابق رواں  سال  پچیس ستمبر سے" نیشنل ہیلتھ پروٹیکشن اسکیم" کا آغاز کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ  نریندر مودی اگلے  سال  ہونے والے عام انتخابات میں ملک گیر کامیابی کی توقع کرتے ہیں۔



متعللقہ خبریں