فلپائن میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید 6 افراد ہلاک

علاقے میں  1٫1 ملین افراد  سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں

1031816
فلپائن میں بارشوں کا سلسلہ جاری، مزید 6 افراد ہلاک

فلپائن میں اختتام الفتہ مؤثر ہونے والی موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب کی زد میں آتے ہوئے 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

فلپائن پریس  کی خبروں  کے مطابق  دارالحکومت منیلا  اور گرد و نواح کے رہائشی علاقوں میں اختتام الہفتہ ہونے والی  شدید بارشوں اور آندھی کے باعث   60ہزار افراد  کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ علاقے میں  1٫1 ملین افراد  سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

منیلا محکمہ پولیس کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں 31 محلے زیر آب آگئے ہیں تو  کیچڑ اور کچرہ   شہریوں کے لیے  وبال جان بنا ہوا ہے۔



متعللقہ خبریں