افغانستان: طالبان نے کیمپ پر حملے کے بعد درجنوں فوجی اسیر بنا لیے

شمالی افغان صوبے فاریاب کے قصبے گورماچ میں طالبان  نے ایک فوجی کیمپ پرحملہ کرتےہوئے وہاں موجود فوجیوں کو اسیر بنا لیا

1031684
افغانستان: طالبان نے کیمپ پر حملے کے بعد درجنوں فوجی اسیر بنا لیے

شمالی افغان صوبے  فاریاب کے قصبے گورماچ میں طالبان  نے ایک فوجی کیمپ پر  حملہ کر دیا ۔

 بتایا گیا ہے کہ طالبان نے   اس حملے میں بھاری اسلحہ استعمال کرتےہوئے  کیمپ پر قبضہ کرلیا ہے ۔

 ایک  عسکری عہدے دار   نے بتایا کہ  کیمپ میں  حملے کے وقت 70 فوجی موجود تھے جن میں سے  20 کے قریب  ہلاک  اور زخمی  ہیں جبکہ باقی کو طالبان نے اسیر بنا لیا ہے ۔

 دریں اثنا٫ ،طالبان نے اپنے بیان میں   دعوی کیا تھا کہ اس حملے میں  43 فوجی ہلاک اور 17 زخمی ہیں جبکہ 57 کو اسیر بنایا گیا ہے۔

 گزشتہ روز بھی   تاجک سرحد سے ملحقہ   علاقے میں  ایک مسلح حملے کے دوران 12 سرحدی محافظ ہلاک ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں