انڈونیشیا: طیارے کا ملبہ مل گیا

انڈونیشیا کے علاقے پاپوآ میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گرنے والے چھوٹے تجارتی طیارے کے ملبے تک رسائی ہو گئی

1030725
انڈونیشیا: طیارے کا ملبہ مل گیا

انڈونیشیا کے علاقے پاپوآ میں کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہونے کے بعد گرنے والے چھوٹے تجارتی طیارے کے ملبے تک رسائی ہو گئی ہے۔

حادثے میں 8 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں جبکہ   ایک 12 سالہ بچے کو زخمی حالت میں بچا گیا ہے۔

انڈونیشیا کی خبر رساں ایجنسی آنتارا کے مطابق صوبہ پاپوآ کے علاقے پیگوننگان بنٹانگ  کے پولیس ڈائریکٹر  مائیکل ممبونان نے کہا ہے کہ کل مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 45 منٹ کے قریب کنٹرول ٹاور سے  رابطہ منقطع ہو نے کے بعد طیارہ گر گیا۔ ڈومینن ائیر ویز کمپنی کے Pilatus PC-6 ماڈل کے طیارے کے ملبے تک رسائی ہو گئی ہے۔

ممبان کے مطابق ملبہ علاقے کے اوکسیبل ہوائی اڈے کے قریب پہاڑی علاقے سے ملا ہے۔

طیارے کے2 افراد کے عملے سمیت 9 مسافروں میں سے 8 ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایک 12 سالہ بچے کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے۔

بچے کے جسم کی بعض ہڈیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور اسے علاقے میں طبّی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں