چین: آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں لگنے والی  آگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

1028485
چین: آتشزدگی کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ میں لگنے والی  آگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

چین کی  کمیونسٹ پارٹی  کے سرکاری  روزنامے گلوبل ٹائمز کی خبر کے مطابق گوانگ ڈونگ  سے منسلک شہر شانتو  میں ایک عمارت  میں لگنے والی آگ  کے بعد 6 لاشیں ملی ہیں۔

جائے وقوعہ پر پہنچنے والی فائر بریگیڈ کی ٹیموں کے مطابق  آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آگ لوٹ مار کے نتیجے میں لگی۔ آگ کے بارے میں جاری تحقیقات کے ابتدائی شواہد کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی ہلاکت محصور رہ جانے کی وجہ سے ہوئی اور ان کے جسموں پر زخموں کے نشانات بھی دیکھے گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت  کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔



متعللقہ خبریں