چین میں بارشوں اور سیلاب نے مزید جانیں لے لیں

نا مساعد موسمی حالات کی بنا 756 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے تو صوبے  کا 12 ہزار ایکٹر پر مشتمل زرعی علاقہ  متاثر ہوا ہے

1025667
چین  میں بارشوں اور سیلاب نے مزید جانیں لے لیں

چین کے  جنوب مغربی علاقوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب کے باعث 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

شن  ہوا ایجنسی کی خبر کے مطابق  ملک کے جنوب مغربی  صوبے یونان  میں شدید بارشوں سے 16 اضلاع اور  تحصیلوں میں مقیم 2 لاکھ 26 ہزار افراد  متاثر ہوئے ہیں۔

نا مساعد موسمی حالات کی بنا 756 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کیا گیا ہے تو صوبے  کا 12 ہزار ایکٹر پر مشتمل زرعی علاقہ  متاثر ہوا ہے۔

ملک کو ابتک 228 ملین  یوآن کا مالی نقصان پہنچا ہے۔

مقامی محکمہ موسمیات کے پیشین گوئی کے مطابق گرج دھمک اور تیز آندھی کے  ساتھ بارشوں کا سلسلہ مزید 4 دن تک جاری رہے گا۔

دوسری  جانب اس ملک میں 5٫2 کی شدت کا زلزلہ بھی آیا ہے۔

زیر زمین دس کلو میٹر کی گہرائی میں آن والے  زلزلے کے جھٹکوں سے کسی کے ہلاک  یا زخمی ہونے کے حوالے سے تا حال کوئی اعلان  جاری نہیں کیا گیا۔

 



متعللقہ خبریں