افغانستان: مغوی غیر ملکیوں کو ہلاک کر دیا گیا

دارالحکومت کابل سے اغوا کئے جانے والے3 غیر ملکیوں  کو ہلاک کر دیا گیا

1024892
افغانستان: مغوی غیر ملکیوں کو ہلاک کر دیا گیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل سے اغوا کئے جانے والے3 غیر ملکیوں  کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

وزارت خارجہ کے نائب ترجمان نصرت رحیمی نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہلاک کئے جانے والے افراد کا تعلق بھارت،  ملائیشیا اور مقدونیہ سے ہے۔

کابل پولیس ڈائریکٹریٹ کے ترجمان حشمت ستانیک زئی  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ مذکورہ غیر ملکیوں کو کابل کے علاقے موساہی سے نامعلوم  افراد کی طرف سے اغوا کیا گیا اور بعد ازاں ہلاک کر دیا گیا۔

ستانیک زئی نے کہا ہے کہ موضوع سے متعلق تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

واقعے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں