ملائیشیا: ملک کو قرضوں سے آزاد کروانے کے لئے عوام نے 41 ملین ڈالر جمع کر لئے
ملائیشیا کے عوام نے ملک کے بیرونی قرضہ جات کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے "امید فنڈ" میں مختصر وقت میں 41 ملین ڈالر جمع کروا دئیے
ملائیشیا کے عوام نے ملک کے بیرونی قرضہ جات کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لئے حکومت کی طرف سے قائم کئے گئے "امید فنڈ" میں اس وقت تک 41 ملین ڈالر جمع کروائے ہیں۔
ملائیشیا کی وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ امید فنڈ کے ساتھ دو ماہ کے عرصے میں عوام سے جمع کی گئی رقوم کی مالیت 41 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
وزیر خزانہ لیم گوآن اینگ نے کہا ہے کہ اس بارے میں ہمارا کوئی ہدف نہیں ہے کہ کس قدر رقوم جمع کی جائیں گی تاہم عوام سے حاصل کردہ رقوم کو ملکی مفاد میں استعمال کیا جائے گا۔
امید فنڈ 30 مئی کو قائم کیا گیا اور ملائیشیا کے عوام نے صرف پہلے دن میں اس کے لئے 1.76 ملین ڈالر عطیہ کئے۔
واضح رہے کہ سابق ملک پروزیر اعظم نجیب رزاق کے دور سے 252 بلین ڈالر خارجہ قرضوں کا بوجھ تھا۔
ملک میں بچت تدابیر کے دائرہ کار میں وزراء کی تنخواہوں میں بھی 10 فیصد کمی کر دی گئی تھی۔