بھارت کا صوبہ اتر پردیش شدید بارشوں اور سیلاب سے بری طرح متاثر
مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش میں مؤثر ہونے والی موسلا دھار بارشوں کی بنا پر ہلاکتوں کی تعداد 58 تک ہو گئی ہے۔
"ٹائمز آف انڈیا " نے حکومتی ذرائع کے حوالے سے اپنی خبر میں لکھا ہے کہ مختلف شہروں میں شدید بارشوں سے اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کی تعداد 58 ہو گئی ہے۔
صوبے کے مختلف علاقوں میں کل سے لگا تار جاری بارشوں سے بعض عمارتوں کی دیواریں زمین بوس ہو گئیں، گلیاں اور سٹرکیں زیر آب آگئیں اور بجلی کے کھمبے گر گئے۔
مکانات زمین بوس ہونے سے 53 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔
آگرہ میں سیلاب آنے سے محصور ہونے والے 500 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔
بعض دیہاتوں کا شہروں سے رابطہ بند ہو چکا ہے۔
متعللقہ خبریں
بھارت، نئی دہلی میں 192 بے گھر افرادلو لگنے سے ہلاک
معاشرے کے سب سے کمزور طبقے یعنی بے آسرا لوگوں کے لیے جلد از جلد موثر اقدامات کیے جائیں، شہری تنظیم