شمالی کوریا: عوام ریسکیو پیکیج  کے لئے تیار رہیں

ریسکیو پیکیج  کی اپیل کا، شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جوہری صفائی  کے لئے جاری مذاکرات کے ساتھ مستقل بڑھتے ہوئے اندیشوں کے دور میں کیا جانا مرکز توجہ بن رہا ہے

1017704
شمالی کوریا: عوام ریسکیو پیکیج  کے لئے تیار رہیں

شمالی کوریا میں عوام سے ریسکیو پیکیج  کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

یون ہاپ خبر رساں ایجنسی کے مطابق حزب اقتدار کوریا لیبر  پارٹی کے سرکاری گزٹ  روڈونگ سِن مُن  میں شائع شدہ خبر میں 1990 میں روس اور مشرقی یورپ میں سوشلزم کے خاتمے کے بعد شمالی کوریا میں "آرڈوس مارچ" کے نام سے پہچانے جانے والے  قحط سالی اور غربت  کے دور کی یاد دہانی کروائی گئی ہے۔

تحریر میں کہا گیا ہے کہ " اگر ہم، برفانی طوفان میں اپنے مصارف محدود کر کے ایک لمبا سفر کرنے پر مجبور  ہو جائیں تو بھی70 سالہ جدوجہد  کے دور میں اور سوشلزم  کے راستے پر اپنی لافانیت کو ثابت کرنے والے عوام کے راستے سے نہیں ہٹیں گے"۔

ریسکیو پیکیج  کی اپیل کا، شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان جوہری صفائی  کے لئے جاری مذاکرات کے ساتھ مستقل بڑھتے ہوئے اندیشوں کے  دور میں کیا جانا مرکز توجہ بن رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے ایک تاریخی فیصلے کے ساتھ شمالی کوریا کے صدر کِم یانگ اُن  کے ساتھ 12 جون کو سنگاپور میں ملاقات کی تھی اور  دونوں رہنماوں نے کوریا جزیرہ نما سے جوہری اسلحے کی صفائی  کے لئے امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان سفارتی مذاکرات  جاری رکھنے کے موضوع پر سمجھوتے پر دستخط کئے تھے۔



متعللقہ خبریں