جنوبی کوریا کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،5 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا

1013991
جنوبی کوریا کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،5 افراد ہلاک

جنوبی کوریا کا ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

 یہ حادثہ اس  فوجی اڈے  پر پیش آیا جہاں جنوبی کوریا اور امریکی  دستے سالانہ فوجی مشقیں کرتے ہیں۔

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق، اس ہیلی کاپٹر میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔

 زخمی فوجی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ  اس واقعے کی وجوہات کے تعین کے لیے چھان بین شروع کر دی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں