چین: کیمیا ساز کارخانے میں دھماکہ،درجنوں ہلاک و زخمی

چین کے صوبے سیچوان میں واقع ایک کیمیاساز کارخانے  میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے

1011646
چین: کیمیا ساز کارخانے میں دھماکہ،درجنوں ہلاک و زخمی

چین کے صوبے سیچوان میں واقع ایک کیمیاساز کارخانے  میں دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

کیمیائی تنصیب  صوبہ سی چوان کے شہر چینگ ڈو کے صنعتی   علاقے  میں واقع ہے جس میں گزشتہ شام دھماکہ  ہوا۔

دھماکے کے بعد  کارخانے  میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہےتاہم، دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کی انتظامیہ نے ان کی حالت بہتر بتائی ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 2015 میں چین کی شمالی ساحلی شہر تیانجن میں واقع کیمیائی مواد  کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ سال صوبہ شین ڈونگ کے ایک پیٹروکیمیائی کارخانے  میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔



متعللقہ خبریں