چین: عرب ممالک سے 23 بلین ڈالر سے زائد قرضوں اور انسانی امداد کا وعدہ

چین اور عرب ممالک کو ترقیاتی  حکمت عملیوں کے موضوع پر تعاون باہمی  کی تشکیل کرنا چاہیے

1009429
چین: عرب ممالک سے 23 بلین ڈالر سے زائد قرضوں اور انسانی امداد کا وعدہ

چین کے صدر شی جن پنگ نے عرب ممالک  سے 23 بلین ڈالر سے زائد قرضوں اور انسانی امداد کا وعدہ کیا ہے۔

دارالحکومت بیجنگ میں عرب سربراہان کی شرکت سے منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں شی نے عرب ممالک کو 23 بلین ڈالر سے زائد  قرضے اور انسانی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے جس میں سے 91 ملین ڈالر  انسانی امداد  کی شکل میں شام، یمن، اردن اور لبنان کو فراہم کیا جائے گا۔

شی جن پنگ نے کہا ہے کہ   مزید 151 ملین ڈالر  کو امدادی منصوبوں کے لئے مخصوص کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ چین اور عرب ممالک کو ترقیاتی  حکمت عملیوں کے موضوع پر تعاون باہمی  کی تشکیل کرنا چاہیے۔

صدر شی جن پنگ نے کہا ہے چین ، مستقبل میں متوقع ،وسطی ایشیاء کو افریقہ کے مشرق سے اور بحر ِہند کو  بحیرہ روم سے منسلک کرنے والے لاجسٹک نیٹ ورک  کی تعمیر کے ساتھ تعاون کرتا ہے۔



متعللقہ خبریں