تھائی لینڈ: کشتیوں کا حادثہ،48 افراد تاحال لاپتہ

تھائی حکام نے گزشتہ روز  ساحلی اور سیاحتی مقام پھُوکٹ کے قریبی سمندری علاقے میں غرق ہونے والی دو کشتیوں کے 10 مسافروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے جبکہ 48 افراد تاحال لا پتہ ہیں

1006877
تھائی لینڈ: کشتیوں کا حادثہ،48 افراد تاحال لاپتہ

تھائی حکام نے گزشتہ روز  ساحلی اور سیاحتی مقام پھُوکٹ کے قریبی سمندری علاقے میں غرق ہونے والی دو کشتیوں کے 10 مسافروں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

 ہلاک شدگان  کی نعشیں سمندر سے نکال لی گئی ہیں۔

 یہ بھی بتایا گیا کہ دیگر 48 لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔

 یاد رہے کہ  غرق ہونے والی دونوں کشتیوں پر  کل 146افراد سوار تھےجن میں سے 129 چینی سیاح تھے۔

 امدادی کارروائیوں کے دوران 50 سے زائد افراد کو بچا لیا گیا۔

 حادثے کے وقت سمندری طوفان کی وجہ سے اٹھنے والی لہریں پانچ میٹر تک بلند تھیں۔



متعللقہ خبریں