چین کے بحری جہاز مشرقی بحیرہ چین کے متنازع پانیوں میں داخل ہو گئے

چین کی کوسٹل گارڈ کے تین بحری جہاز جاپان کے ساتھ متنازع  مشرقی بحیرہ چین کے کھلے پانیوں میں داخل ہو گئے

1005606
چین کے بحری جہاز مشرقی بحیرہ چین کے متنازع  پانیوں میں داخل ہو گئے

چین کی کوسٹل گارڈ کے تین بحری جہاز جاپان کے ساتھ متنازع  مشرقی بحیرہ چین کے کھلے پانیوں میں داخل ہو گئے۔

کویوڈو  خبر رساں ایجنسی  کا کہنا ہے کہ جاپان کی کوسٹل گارڈ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چین کے بحری جہازوں کو مشرقی بحیرہ چین کے متنازع جزائر کے اطراف میں دیکھا گیا ہے۔

بیان کے مطابق چینی بحری جہاز آج صبح کے وقت تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جزائر کے اطراف میں  موجود رہے۔

حاکمیت کے موضوع پر سالوں سے دونوں ملکوں کے درمیان وجہ تنازعہ  بننے والایہ علاقہ 5 جزائر اور 3 چٹانوں پر مشتمل ہے  جسے  جاپان کی طرف سے سینکاکو  اور چین کی طرف سے دیااویو کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔

جزائر میں کوئی بھی رہائش پذیر نہیں ہے۔

جاپان جزائر کے اس کے کھلے پانیوں میں واقع ہونے کا دعوے دار ہے لہٰذا علاقے میں مانیٹرنگ جہاز بھیجنے کی وجہ سے چین کو اپنے کھلے پانیوں کی خلاف ورزی کا مرتکب ٹھہراتا ہے۔

جزائر کے قریب پیٹرولنگ کرتے چین اور جاپان کے بحری جہاز ایک تواتر سے ایک دوسرے کو وارننگ دیتے رہتے ہیں۔



متعللقہ خبریں