تھائی لینڈ: کم عمرفٹ بال ٹیم بمعہ کوچ 9 دن بعد معجزاتی طور پر زندہ بازیاب
تھائی لینڈ میں ایک غار میں پھنسے 12 نوجوان لڑکوں اور ان کے فٹبال کوچ کو معجزاتی طور پر9 دنوں بعد زندہ تلاش کر لیا گیا ہے
1004416
تھائی لینڈ میں ایک غار میں پھنسے 12 نوجوان لڑکوں اور ان کے فٹبال کوچ کو معجزاتی طور پر9 دنوں بعد زندہ تلاش کر لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ 11 تا 16 سال کی عمر کے 12 لڑکے اور ان کا فٹبال کوچ ہفتہ 30 جون کو لاپتہ ہو گئے تھے۔
ان کی تلاش کے لیے بڑے پیمانے پر کوششیں شروع کی گئیں جبکہ شدید بارشوں اور سیلاب کے سبب امدادی کاموں کی راہ میں رکاوٹیں بھی پیدا ہوئیں۔
صوبہ چیانگ رائے کے گورنر کے مطابق، تمام 13 افراد لوانگ نامی غار میں محفوظ مل گئے ہیں اب انہیں باہر نکالنے کا کام شروع کیا جائے گا۔
مذکورہ غار تاحال جزوی طور پر پانی سے بھری ہوئی ہے۔