غیر قانونی طریقے سے ملیشیا میں داخل ہونے والی کشتی الٹ گئی
کشتی پر 45 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 کو زندہ بچا لیا گیا ہے تو لاپتہ 18 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے
1004201
![غیر قانونی طریقے سے ملیشیا میں داخل ہونے والی کشتی الٹ گئی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/cb76/4894/92b5/5b14e0bf5b4e4.jpg?time=1719100282)
ملیشیا میں غیر قانونی طریقے سے داخلے کی کوشش میں ہونے والی ایک کشتی کے الٹنے سے ایک شخص جان بحق ہو گیا۔
ملک میں غیر قانونی طریقے سے داخل ہونے کی کوشش میں ہونے والی اس کشتی پر 45 مسافر سوار تھے جن میں سے 26 کو زندہ بچا لیا گیا ہے تو لاپتہ 18 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔
جوہر ملیشیا جہاز رانی اجراء ادارے سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ انڈونیشیا کے شہر باتام سے رخت سفر باندھنے والی اس کشتی پر گنجائش سے زیادہ مسافر سوار تھے جو کہ نا مساعد موسمی حالات کی وجہ سے الُٹ گئی۔