"شاہی رتبے کو ٹھوکر ماردی" امیر ملک کی شہزادی نےعام شہری سے شادی کااعلان کردیا

جاپان کے شاہی ذرائع کےمطابق، شہنشاہ آکی ہیتو کے مرحوم کزن تکا مودو کی تیسری اور سب سے چھوٹی بیٹی  ایک  شپنگ  کمپنی سے وابستہ32 سالہ موریو نامی ایک عام شہری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارداہ رکھتی ہیں

1000852
"شاہی رتبے کو ٹھوکر ماردی" امیر ملک کی شہزادی نےعام شہری سے شادی کااعلان کردیا

جاپانی شہزادی آیاکو نے عام شہری سے شادی کا اعلان کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ان ہی کے خاندان کی دو شہزادیاں دل کے ہاتھوں مجبور ہو کر شاہی رتبہ چھوڑنے کو تیار ہوئیں تھیں ۔

جاپان کے شاہی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ شہنشاہ آکی ہیتو کے مرحوم کزن تکا مودو کی تیسری اور سب سے چھوٹی بیٹی  ایک  شپنگ  کمپنی سے وابستہ32 سالہ موریو نامی ایک عام شہری سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا ارداہ رکھتی ہیں۔

دونوں ایک سال سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں  ۔

گزشتہ روز انہوں نے 12 اگست کو منگنی جبکہ شادی 29اکتوبر کو کرنے کا اعلان کیا ہے۔

شہزادی آیا کو نے سماجی فلاح و بہبود میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔



متعللقہ خبریں