افغانستان، طالبان کے حملے میں 30 سیکورٹی اہلکار ہلاک

افغان حکومت نے  آج سے مدت پوری ہونےو الی دس روزہ یکطرفہ فائر بندی اعلان کیا تھا

995894
افغانستان، طالبان کے حملے میں 30 سیکورٹی اہلکار ہلاک

افغانستان میں عید الفطر کے باعث تین روزہ فائر بندی کے بعد طالبان نے پہلا حملہ کیا ہے۔

بدغیس شہر میں ہونے والے اس دہشت گرد حملے میں 30 سیکورٹی اہلکار جان بحق ہو گئے۔

بتایا گیا  ہے کہ یہ حملہ طالبان نے بیک وقت مختلف مقامات  پر محاذ بناتے  ہوئے کیا، حملے میں ایک فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ۔

خیال رہے کہ افغان حکومت نے  آج سے مدت پوری ہونےو الی دس روزہ یکطرفہ فائر بندی اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب   طالبان نے سن 2001  میں  اس ملک پر امریکہ کے قبضے کے بعد پہلی بار فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں