افغانستان: خود کش حملہ 14 افراد ہلاک، 45 زخمی

جلال آباد میں گورنر دفتر  کے سامنے خود کش حملے میں 14 افراد ہلاک اور 45 زخمی

993892
افغانستان: خود کش حملہ 14 افراد ہلاک، 45 زخمی

افغانستان کے شہر جلال آباد میں گورنر دفتر  کے سامنے  کئے   جانے والے خود کش حملے میں 14 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔

ننگرہار گورنر دفتر کے ترجمان عطااللہ ہوگیانی  نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ حملہ آور نے جلال آباد میں ننگر ہار دفتر کے سامنے اپنے جسم سے بندھا بم اڑا دیا جس کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 45 زخمی ہو گئے ہیں۔

ہوگیانی کے مطابق حملہ عارضی فائر بندی کے اعلان کے بعد گورنر دفتر میں طالبان اور  سکیورٹی فورسز کے درمیان عید ملن تقریب  کے بعد ہوا۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

کل بھی ننگر ہار کی تحصیل رباط میں فائر بندی کے بعد طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان عید ملن تقریب  کے دوران خود کش حملے میں 20 افراد ہلاک  ہو گئے تھے۔

اس حملے کی ذمہ داری  بھی تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی  نے 20 جون تک طالبان کے لئے عارضی فائر بندی کے فیصلے  کا اعلان کیا تھا۔

صدر غنی نے فائر بندی کے 12 جون کو شروع ہونے اور 19 جون کو ختم ہونے کا ذکر کیا تھا۔

جواباً طالبان نے بھی عید الفطر کے دوران 3 دن کے لئے فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔

یاد رہے کہ طالبان نے 2001 میں امریکی قبضے کے بعد سے اب تک پہلی دفعہ فائر بندی کا اعلان کیا تھا۔



متعللقہ خبریں