ملکی قرضے اتارنے کےلیے ملائی عوام کا جذبہ،1 ہفتے میں 90 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرادی

حکومت ملیشیا نے ملکی قرضوں کی ادائیگی کےلیے ایک" امید فنڈ" قائم کیا تھا جس میں  عوام  نے  1 ہفتے کے دوران 9 ملین ڈالرز کی رقوم جمع کروائی ہیں

986268
ملکی قرضے اتارنے کےلیے ملائی عوام کا جذبہ،1 ہفتے میں 90 لاکھ ڈالر کی رقم جمع کرادی

حکومت ملیشیا نے ملکی قرضوں کی ادائیگی کےلیے ایک" امید فنڈ" قائم کیا تھا جس میں  عوام  نے   1 ہفتے کے دوران 9 ملین ڈالرز کی رقوم جمع کروائی ہیں۔

محکمہ اقتصادیات کے مطابق ،"امید فنڈ" کے قیام کے پہلے روز عوام نے  1 اعشاریہ 76 ملین ڈالر کی رقم جمع کروائی تھی ۔

یاد رہے کہ ملیشیا کے سابق وزیراعظم نجیب رزاق کے دور حکومت میں  ملکی قرضے کی رقم  252 ارب ڈالرز تک جا پہنچی تھی  جس کے بعد وزیراعظم مہاتیر محمد  نے  عوام کی حمایت سے ایک امید فنڈ قائم کیا تھا  تاکہ ملکی قرضوں کی ادائیگی میں مدد  مل سکے۔



متعللقہ خبریں