فلپائنی صدر نے بھری تقریب میں خاتون کے ہونٹ چوم لیے

فلپائن کے صدر روڈریگو دوتیرتے نے جنوبی کوریا میں تقریب کے دوران ایک خاتون کو گلے لگایا اور ان کے گال پر بوسہ دیا جبکہ انھوں نے دوسری خاتون کے ہونٹ چوم لیے جس پر اُنہیں تنقید کا سامنا ہے

986215
فلپائنی صدر نے بھری تقریب میں خاتون کے ہونٹ چوم لیے

فلپائن کے صدر روڈریگو   دوتیرتے ایک بار پھر خاتون کے ساتھ اپنے سلوک پر تنازعے کا شکار ہیں۔

اس بار ایک لائیو پروگرام کے دوران ایک فلپائن نژاد خاتون کے ہونٹوں پر بوسے کے لیے وہ تنقید  کا شکار بنے ۔

صدر دوتیرتے جنوبی کوریا کے دورے میں ایک جلسے سے خطاب کر رہے تھے۔

 اسی دوران دو فلپائنی  خواتین کو صدر کے ہاتھوں ایک کتاب کی جلدیں دیے جانے کے لیے سٹیج پر بلایا گیا جس  پر انھوں ایک خاتون کو گلے لگایا اور ان کے گال پر بوسہ دیا جبکہ انھوں نے دوسری خاتون کے ہونٹ چوم لیے ۔

اس غیر متوقع منظر سے لوگوں میں زبردست جوش و خروش نظر آیا جبکہ  ان کے جلسے میں زیادہ تر فلپائن نژاد افراد شامل تھے۔

صدر نے جس خاتون کا بوسہ لیا تھا اس خاتون نے بعد میں کہا کہ اس میں کوئی بری نیت نہیں تھی جبکہ وہ بوسے سے قبل اور اس کے بعد مسلسل ہنستی ہوئی نظر آئیں۔

فلپائن کے گیبریئلا گروپ نے اس عمل کے لیے صدر دوتیرتے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

اس گروہ نے اس عمل کو 'نفرت انگیز' اور صدر کو 'خواتین مخالف' قرار دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں