افغانستان: سیلاب کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک، سینکڑوں مکانات زیر آب

افغانستان کے شمالی صوبوں بلخ اور جزجان میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں اور سینکڑوں مکانات زیر آب آ گئے

974979
افغانستان: سیلاب کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک، سینکڑوں مکانات زیر آب

افغانستان کے شمالی صوبوں بلخ اور جزجان میں شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک  ہو گئے ہیں اور سینکڑوں مکانات زیر آب آ گئے ہیں۔

بلخ کے محکمہ آفات کے سربراہ رحمت اللہ زاہد نے کہا ہے کہ بلخ میں چند روز سے جاری شدید بارشیں سیلاب  کا سبب بنی ہیں۔

زاہد نے کہا ہے کہ سیلابی ریلے کی لپیٹ میں آ کر 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور سینکڑوں مکانات پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

دوسری طرف جزجان  کے محکمہ آفات کے سربراہ فیض اللہ سادات نے کہا ہے کہ فیض آباد اور آقچہ کی تحصیلوں میں متعدد دیہات سیلابی پانی میں ڈوب گئے ہیں۔

سادات نے کہا ہے کہ دونوں تحصیلوں میں ایک ہزار 500 گھر مسمار ہو گئے ہیں اور سینکڑوں کنبوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بچایا گیا ہے۔

فیض اللہ سادات کے مطابق تلاش و بچاو کا کام جاری ہے۔



متعللقہ خبریں