ملائیشیا:پولیس کا نجیب رزاق کے گھر پر 7 گھنٹے تک چھاپہ ،کئی چیزیں ساتھ لے گئی

ملائیشین پولیس نے رات گئے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی رہا ئش گاہ پر چھاپہ مارا  اور 7گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی

973020
ملائیشیا:پولیس کا نجیب رزاق کے گھر پر 7 گھنٹے تک چھاپہ ،کئی چیزیں ساتھ لے گئی

ملائیشین پولیس نے رات گئے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کی رہا ئش گاہ پر چھاپہ مارا  اور 7گھنٹے تک گھر کی تلاشی لی  ۔

نجیب رزاق کے وکیل کے مطابق، پولیس نے سابق وزیر اعظم کے گھر کی 7گھنٹے تک تلاشی لی،اس دوران کوئی دستاویزات قبضے میں نہیں لی گئیں۔

 وکیل  نے بتایا کہ  پولیس حکام ذاتی استعمال کی کچھ اشیا کے ڈبے اپنے ساتھ لے گئےجبکہ اس دوران پولیس کی درجنوں گاڑیاں نجیب رزاق کی رہائش گاہ کے باہر موجود تھیں۔

مہاتیر محمد نے اشارہ دیا تھا کہ اگر بد عنوانی  کے  الزامات پر نجیب رزاق کے خلاف کوئی ثبوت ملا تو انہیں گرفتار کرلیا جائے گا۔

واضح رہے کہ سابق ملائیشین وزیر اعظم نجیب رزاق اور ان کی اہلیہ پر ملک سے باہر جانے پر پابندی بھی عائد ہے۔

 



متعللقہ خبریں