انڈونیشیا: نامعلوم افرادکی پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی کوشش،1 پولیس اہلکار ہلاک

انڈونيشيا ميں پانچ نامعلوم حملہ آوروں نے پيکان بارو شہر ميں پوليس ہيڈ کوارٹر پر حملہ کر ديا جس کے نتیجے میں چار حملہ آور موقع پر ہی ہلاک کر دیئے گئے جبکہ ايک کو بعد ميں گرفتار کر ليا گیا

972092
انڈونیشیا: نامعلوم افرادکی پولیس ہیڈ کوارٹرز پر حملے کی کوشش،1 پولیس اہلکار ہلاک

انڈونيشيا ميں پانچ نامعلوم حملہ آوروں نے پيکان بارو شہر ميں پوليس ہيڈ کوارٹر پر حملہ کر ديا۔

پوليس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے چار حملہ آوروں کو موقع پر ہی ہلاک کر ديا جبکہ ايک کو بعد ميں گرفتار کر ليا ۔

حملہ آور سماٹرا جزيرے پر رياؤ کے مقام پر پوليس ہيڈ کوارٹر ميں منی وين کے ذريعے داخل ہوئے اور پھر انہوں نے تلواروں کی مدد سے حملے شروع کر ديے۔

 اس دوران ايک پوليس اہلکار ہلاک اور دو ديگر زخمی ہو گئے۔

 فی الحال کسی گروہ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہيں کی ہے۔



متعللقہ خبریں