بیوی کی نازیبا حرکات شوہر برداشت نہ کرسکا،جراثیم کش دوا کھا کرخودسوزی کرلی

مشرقی پنجاب میں تھانہ نابھ کے دیہات  روہڑی میں 35سالہ نوجوان اوتار سنگھ نے بیوی کی نازیبا حرکتوں سے تنگ آکرجراثیم  مار دوا کھاکر خود کشی کرلی

972159
بیوی کی نازیبا حرکات شوہر برداشت نہ کرسکا،جراثیم کش دوا کھا کرخودسوزی کرلی

مشرقی پنجاب میں تھانہ نابھ کے دیہات  روہڑی میں 35سالہ نوجوان اوتار سنگھ نے بیوی کی نازیبا حرکتوں سے تنگ آکرجراثیم  مار دوا کھاکر خود کشی کرلی۔

تفصیلات کے مطابق، مذکورہ نوجوان کی شادی 2004 میں کلدیپ کور سے ہوئی تھی۔

 ان کے 2بچے 9سالہ بیٹی اور 6سالہ بیٹا ہے۔

اوتار سنگھ بیوی کے ساتھ روزانہ لڑائی جھگڑے سے تنگ آچکا تھا۔

خود کشی سے قبل نوجوان نے 2صفحات پر مشتمل الوداعی  خط میں اپنی اہلیہ اور گاؤں کے 4دیگر نوجوانوں کو موت کا ذمہ دار ٹھہرایا ۔

 اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی۔ خود کشی کرنیوالے نوجوان کی بہنوں نے الزام عائد کیا کہ پولیس انصاف دینے کے بجائے پریشان کررہی ہے ۔

 متوفی کی بہنوں نے بھابھی پر سنگین الزاما ت عائد کرتے ہوئے ان کے اور گاؤں کے نوجوانوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں