افغان صوبہ فرح کے بعض علاقوں پر طالبان قابض،آبادی علاقہ چھوڑنے لگی

بتایا گیا ہے کہ افغانستان کے صوبہ  فرح   کے مرکزی علاقوں کا جزوی حصہ طالبان  کے زیر  قبضہ ہوگیا جنہوں نے صوبائی انتظامیہ کی عمارت، پولیس مرکز اور ہوائی اڈے  پر بھی  قبضے  کی کوشش کی

971141
افغان صوبہ فرح کے بعض علاقوں پر طالبان قابض،آبادی علاقہ چھوڑنے لگی

افغانستان کے صوبہ  فرح   کے مرکزی علاقوں کا جزوی حصہ طالبان  کے زیر  قبضہ ہوگیا ۔

  بتایا گیا ہےکہ  تنظیم نے   صوبائی انتظامیہ کی عمارت، پولیس مرکز  اور ہوائی اڈے  پر بھی  قبضے  کی کوشش کی ۔

 صوبہ فرح کی   شوری کونسل کے صدر فرید بختاور  نے بتایا  کہ طالبان  نے  گزشتہ  شب   صوبائی صدر مقام پر حملے کرنا شروع کر دیئے جس کے نتیجے میں  انہیں بعض علاقوں  پر قبضہ حاصل ہو گیا ۔

 فرید بختاور   کے مطابق  اس کاروائی کے بعد  مقامی آبادی  نے علاقے چھوڑنا شروع کر دیئے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں