چینی وزیراعظم انڈونیشیا میں ،دوطرفہ تعلقات پرغور

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر جکارتہ پہنچ گئے ہیں جہاں وہ صدر جوکو ویڈوڈو اور نائب صدر یوسف کالا سے ملاقات سمیت چین۔ انڈونیشیا  کاروباری فورم  میں شریک ہوں گے

965442
چینی وزیراعظم انڈونیشیا میں ،دوطرفہ تعلقات پرغور

چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ انڈونیشیا کے سرکاری دورے پر جکارتہ پہنچ گئے ہیں ۔

اس سال  مارچ میں نئی کابینہ کی تشکیل کے بعد چینی وزیراعظم کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ ہے ۔

چین اور انڈونیشیا اس سال جامع حکمت عملی کی شراکت داری کے قیام کی پانچویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں جبکہ چین اور آسیان ممالک کے درمیان جامع شراکت داری کی یہ 15ویں سالگرہ ہے ۔ 

چینی وزیراعظم نے کہا کہ چین کے صدر شی جن پنگ نے 2013میں انڈونیشیا کا دورہ کیا تھا  ان کے دورے کے بعد سے اب تک دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں ۔

 انہوں نے کہا کہ وہ اپنے قیام کے دوران انڈونیشیا کے صدر جوکو ویڈوڈو اور نائب صدر یوسف کالا سے بھی ملاقات کریں گے اور چین۔ انڈونیشیا  کاروباری فورم  میں شریک ہوں گے ۔



متعللقہ خبریں