ہند۔چین رہنماوں کی ملاقات،سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر ژی جن پیانگ سرحد پر امن قائم رکھنے اور دونوں ملکوں کے درمیان  مواصلاتی رابطے مضبوط بنانے پر متفق ہوگئے ہیں

960341
ہند۔چین رہنماوں کی ملاقات،سرحد پر کشیدگی کم کرنے پر اتفاق

وزیراعظم نریندر مودی اور چین کے صدر ژی جن پیانگ سرحد پر امن قائم رکھنے اور دونوں ملکوں کے درمیان  مواصلاتی رابطے مضبوط بنانے پر متفق ہوگئے ہیں۔

 یہ بات ہند وزارت امور خارجہ کے ترجمان نے  بتائی  ۔

دونوں رہنماوں  نے اس بات سے اتفاق کیا کہ ہند، چین سرحدی علاقو ںمیں امن قائم رہنا چاہئے۔

 انہوں نے اس امر سے بھی اتفاق کیا کہ وہ دونوں فوجوں کی  رہنمائی کرینگے تاکہ دونوں میں اعتماد اور مفاہمت کو فروغ دیا جاسکے۔

دونوں ہی ملک اعتماد سازی کیلئے مختلف اقدامات کرینگے۔ اسکے علاوہ سرحدوں پر کسی بھی صورتحال کے سلسلے میں رابطے میں رہیں گے۔

 یہ بات سیکریٹری خارجہ گوکھلے نے2روزہ سربراہی ملاقات کے بعد اپنی پریس بریفنگ میں کہی۔



متعللقہ خبریں