جزیرہ نما کوریا کے لیڈروں کی اہم ملاقات،کھانے میں کیا ہوگا جانیئے؟

جنوبی کوریا کے ایوانِ صدارت کے مطابق آئندہ جمعے کے روز جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن سے ملاقات کے موقع پر توقع ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اُن سوئس کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے

959168
جزیرہ نما کوریا کے لیڈروں کی اہم ملاقات،کھانے میں کیا ہوگا جانیئے؟

جنوبی کوریا کے ایوانِ صدارت کے مطابق آئندہ جمعے کے روز جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن سے ملاقات کے موقع پر توقع ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کِم یونگ اُن سوئس کھانوں سے لطف اندوز ہوں گے۔

یاد رہے کہ  یہ سربراہ ملاقات دونوں ملکوں کے درمیان سرحد پر ہو گی۔

معروف سوئس ڈش Rosti جو تلے ہوئے آلوؤں  پر مشتمل ہوتی ہے اسے جنوبی کوریائی ٹوسٹ کے ساتھ پیش کیا جائے گا۔

 شمالی کوریا کے سربراہ نے تعلیم حاصل کرنے کے دوران اپنا بچپن سوئٹزرلینڈ میں گزارا تھا۔ لہذا" روسٹی" کی ڈش ان کی بچپن کی یادیں تازہ کر دے گی۔

اس کے علاوہ دیگر کھانوں میں جنوبی کوریا کی اسپیشل ڈش John Dory  مچھلی اور شمالی کوریا کے دارالحکومت پیونگ یانگ کی ترکیب سے یخ  نوُڈلز بھی شامل ہیں۔

بلیو ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ  جنوبی کوریا کے صدر مون جائے اِن نے ٹھنڈی نوڈلز کی ڈش  کو پیونگ یانگ کے مشہور ترین  ریستوران سے طلب کیا ہے ۔

اس تاریخی سربراہ ملاقات میں دونوں ممالک میں دستیاب مختلف نوعیت کے خصوصی مشروبات بھی پیش کیے جائیں گے۔

 



متعللقہ خبریں